کورونا کے باعث ایف بی آر کو ریونیو ہدف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا

کورونا کے باعث ایف بی آر کو ریونیو ہدف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا
کورونا کے باعث ایف بی آر کو ریونیو ہدف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو آمدنی کا ہدف حاصل کرنے میں مشکلات سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق کورونا وباءکی تیسری لہر کی وجہ سے 4691 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مشکل نظر آنے لگا۔ایف بی آر کو دو ماہ میں مزید 911 ارب روپے کے محصولات جمع کرنا ہونگے،
 ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ایف بی آر نے 3780 ارب روپے کے محصولات جمع کئے ہیں، حکومت کی طرف سےعید کی طویل تعطیلات کی وجہ سے ٹیکس ہدف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی کا اثر برآمدات پر پڑے گا، طویل تعطیلات کی وجہ سے برآمدات بھی کم ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید :

قومی -