14 مئی کوکسی قیمت پر پنجاب میں الیکشن نہیں ہو سکتے، اشرف بھٹی

14 مئی کوکسی قیمت پر پنجاب میں الیکشن نہیں ہو سکتے، اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیر نایب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ 14 مئی کو تو کسی بھی قیمت پر پنجاب میں نئے انتخابات نہیں ہو سکتے۔ سب جماعتیں اگر راضی ہو بھی جائیں تو پھر بھی دس دنوں میں نہ تو الیکشن کمیشن انتظامات کر سکتا ہے اور نہ ہی الیکشن لڑنے والے دس دنوں میں انتخابی مہم مکمل کر سکتے ہیں ایک ایک ایم پی اے کا حلقہ ساڑھے چار لاکھ کے قریب لوگوں پر مشتمل ہوتا ہے اتنے تھوڑے دنوں میں کوی بھی امیدوار اپنے ووٹرز تک نہیں پہنچ سکتا،ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہو گا کہ اس مہینے کے درمیان میں الیکشن کروانے کی ضد کرنے کی بجائے اکتوبر میں جو آئینی مدت بنتی ہے۔ اس کو پورا ہو لینے دیں پھر ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کروائے جائیں۔
 بلاوجہ کی ضد اور ہٹ دھرمی سے کسی کا کوی فائدہ نہیں ہو گا عمران خان خاموشی سے زمان پارک بیٹھ جایں اور اسی طرح سے روزانہ کی بنیادوں پر جھوٹ اور یو ٹرن لیتے رہیں۔