کچرے والی بالٹی سے بھی کام نہیں چلا تو مکمل آرام کا بہانہ چلا لیا تاکہ عدالت نہ جانا پڑے: رانا ثناء اللہ

 کچرے والی بالٹی سے بھی کام نہیں چلا تو مکمل آرام کا بہانہ چلا لیا تاکہ عدالت ...
 کچرے والی بالٹی سے بھی کام نہیں چلا تو مکمل آرام کا بہانہ چلا لیا تاکہ عدالت نہ جانا پڑے: رانا ثناء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی خرابیٔ صحت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  کچرے والی بالٹی سے بھی کام نہیں چلا تو مکمل آرام کا بہانہ چلا لیا تاکہ عدالت نہ جانا پڑے،شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران کو بیماری کا دورہ پڑ گیا،دراصل عمران کو 10 دن آرام کا مشورہ اصل میں مقدمات سے بچنے کا مشورہ ہے۔
 "جیو نیوز " کے مطابق   وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پہلے پلستر باندھ لیا، پھر بالٹی چڑھالی اور جب ریلی نکالی تو بالکل ٹھیک تھے۔  عدالت اور پولیس کےسامنے نہ پیش ہونے پر معائنہ سرکاری ہسپتال سے ہوتا ہے، عدالتوں میں ٹرائل شروع ہیں اور فارن فنڈڈ ایجنٹ، گھڑی چور ٹیرن کا والد بیمار ہوگیا ہے، عمران خان نے شوکت خانم سے عدالت نہ پیش ہونے کے لیے جھوٹی رپورٹ بنوائی۔

وزیر داخلہ کا  مزید کہنا تھا کہ الیکشن کی رٹ بھی مقدمات سے بچنے کے لیے تھی، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں بھی مقدمات سے بچنے کیلئے توڑیں، بالٹی، ڈبہ، ڈسٹ بن کے بعد شوکت خانم کی جھوٹی رپورٹ پیش خدمت ہے۔