ایوان وزیر اعظم میں بلاول بھٹو کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

ایوان وزیر اعظم میں بلاول بھٹو کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام
ایوان وزیر اعظم میں بلاول بھٹو کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایوان وزیر اعظم میں بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ 

"24 نیوز" کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، وزیر اعظم نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان گورنر کی تقرری پر مشاورت ہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لئے مختلف نام تجویز کیے، وزیر اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

مزید :

سیاست -