اورکزئی ایجنسی میں جرگے پر دستی بموں کا حملہ،چار افراد جاں بحق
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)اورکزئی ایجنسی میں جرگے پر نامعلوم افراد نے دستی بموں سے حملہ کر دیا جس نتیجے میں چارافراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔حملے کے بعد جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا جب کہ دوفرار ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔