تبلیغی جماعت رائیونڈ کے نائب امیر مولانا جمشید علی خان انتقال کر گئے

تبلیغی جماعت رائیونڈ کے نائب امیر مولانا جمشید علی خان انتقال کر گئے
تبلیغی جماعت رائیونڈ کے نائب امیر مولانا جمشید علی خان انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تبلیغی جماعت کے نائب امیر مولانا جمشید علی خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق عالمی تحریک تبلیغی جماعت کے مرکزی رہنما اور مدرسہ عربیہ رائیونڈ کے نائب امیر مولانا جمشید علی خان 85 برس کی عمر میں برین ہمبرج کے باعث طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔وہ جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے۔مرحوم مولانا جمشید علی خان کی میت تبلیغی مرکز رائیونڈ لائی گئی تو سینکڑوں تبلیغی کارکنان ان کے آخری دیدار کو پہنچ گئے اور رش کے باعث ان کی میت کو مولانا احسان کے گھر لیجایا گیا۔ ان کا نماز جنازہ کل بروز " منگل" تبلیغی مرکز رائیونڈ میں ادا کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا جمشید علی خان امیر تبلیغ حاجی عبد الوہاب خان کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے اور  وہ معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل سمیت متعدد علماءکے استاد بھی تھے۔ان کی وفات پر تمام مکاتب فکر نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔