نیوریارک حملے کے ملزم پر دہشتگردی کی فرد جرم عائد

نیوریارک حملے کے ملزم پر دہشتگردی کی فرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں )نیو یارک حملے کے ملزم سیف اللہ سائپوف پر مین ہیٹن میں آٹھ افراد کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے کے الزام میں دہشت گردی کی فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے ، جس میں ملزم پر شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کو مادی امداد اور وسائل فراہم کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔استغاثہ نے کہا سائپوف نے ان سے آزادانہ طور پر گفتگو کی اور دورانِ حراست خود شہادتی عمل سے دست برداری اختیار کی ہے۔ادھرنیو یارک پولیس کے ڈپٹی کمشنر جان ملرکا کہنا تھاجائے واردات سے عربی زبان میں لکھے پیغامات بھی ملے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ دولتِ اسلامیہ کی جانب سے کیا گیا۔ تفتیش سے پتہ چلا ہے سائپوف کئی ہفتوں سے حملے کی منصوبہ بند ی کر رہاتھا۔ایسا لگتا ہے ملزم نے دولتِ اسلامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر دی جانیوالی ہدایات پر ہوبہو عمل کیا ہے۔دوسری طرف پو لیس نے ریاست نیو جرسی کے شہر پیٹرسن میں سائپوف کے مکان کو مقفل کر دیا ہے اور چھان بین جاری ہے ۔دریں اثناء امریکی صد ر ڈ و نلڈ ٹر مپ نے کہا ہے مین ہٹن میں بدترین دہشت گردی کرنیوالے کو سزائے موت ہونی چاہئے۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے ملزم کو نا تو خود پر لگائے گئے الزمات کے دفاع میں کوئی دلچسپی ہے اور نا ہی وہ اس بدترین عمل پر شرمندہ ہے،بلکہ خوشی کا اظہار کیا ہے،ایسے شخص کو تو سزا ئے موت ہونی چاہیے۔ امریکی نظامِ انصاف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہمیں سکیورٹی کو مزید سخت کرکے مزید کڑی سزاؤں کا نظام وضع کرنا ہو گا۔انہوں نے ویزا لاٹری پروگرام ختم کر نے کا بھی عندیہ دیا ہے۔
فرد جرم عائد