کے پی حکومت کا ضم قبائلی اضلاع میں طالبات کیلئے ماہانہ وظیفہ پروگرام کا ا علان

کے پی حکومت کا ضم قبائلی اضلاع میں طالبات کیلئے ماہانہ وظیفہ پروگرام کا ا ...
کے پی حکومت کا ضم قبائلی اضلاع میں طالبات کیلئے ماہانہ وظیفہ پروگرام کا ا علان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا ( کے پی) حکومت نے ضم قبائلی اضلاع میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے ماہانہ وظیفہ پروگرام کا ا علان کیا ہے۔
ضم اضلاع کے بچیوں کو ماہانہ وظائف کے اجراکیلئے وزیراعلیٰ ہاوس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
دوران تقریب بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضم اضلاع کی چھٹی تا بارہویں کلاس کی بچیوں کو ماہانہ 1 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں، پروگرام کے تحت 514 سکولوں کی 30 ہزار بچیوں کو وظائف دیے جا رہے ہیں۔
اعلان کئے گئے وظیفہ پروگرام کے تحت چھٹی سے بارہویں جماعت کی بچیوں کا ماہانہ 1 ہزار روپے وظیفہ کم از کم 70 فیصد حاضری سے مشروط ہے جبکہ 8 اضلاع کی 30 ہزار بچیاں اس پروگرام سے مستفید ہو رہی ہیں۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ضم اضلاع کی بچیوں کے ماہانہ وظائف پروگرام پر1.14 ارب روپے کی لاگت آئےگی، لاگت کا 82 فیصد حصہ کےپی حکومت،باقی 18 فیصد ورلڈ فوڈ پروگرام دے رہا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع کے لوگوں نے بہت زیادہ قربانیاں دیں اور مشکلات برداشت کیں ، بچیوں کیلئے ماہانہ وظائف کا بنیادی مقصد داخلوں کی شرح بڑھانا اور ڈراپ آو¿ٹ کی شرح کم کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق پسماندہ طبقوں اور علاقوں کو آگے لانے پرکام کر رہے ہیں، پروگرام سے ضم اضلاع کے سکولوں کی انرولمنٹ میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔