ٹانک میں کرنٹ لگنے سے بچوں کی ہلاکت کا مقدمہ پیسکوکے خلاف درج

ٹانک میں کرنٹ لگنے سے بچوں کی ہلاکت کا مقدمہ پیسکوکے خلاف درج
ٹانک میں کرنٹ لگنے سے بچوں کی ہلاکت کا مقدمہ پیسکوکے خلاف درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ٹانک (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹانک میں کرنٹ لگنےسے4 بچوں کی ہلاکت پرپیسکوکےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق ٹانک میں کرنٹ لگنے سے 4 بچوں کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ بجلی سپلائی کمپنی پیسکو کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ 

ایم پی اے عثمان خان، ڈی سی تنویرخان اور ڈی پی او اسلم نواز نے جاں بحق بچوں کے ورثا سےملاقات کی اور ورثا کو وزیراعلیٰ کی جانب سے10 ،10 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔ 

واضح رہے ٹانک میں گزشتہ روز  مال مویشی چرانے کے دوران بجلی کی تارگرنے کے باعث بچوں کو کرنٹ لگا تھا جس کے نتیجے میں 3 سگے بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔