وزیراعلیٰ مریم نواز کا  پی آئی سی ٹو ہسپتال کادورہ، جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ ، درکار مشینری کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم 

وزیراعلیٰ مریم نواز کا  پی آئی سی ٹو ہسپتال کادورہ، جاری تعمیراتی سرگرمیوں ...
وزیراعلیٰ مریم نواز کا  پی آئی سی ٹو ہسپتال کادورہ، جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ ، درکار مشینری کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کینال کے قریب زیر تکمیل پی آئی سی ٹو ہسپتال کادورہ کیا اور تعمیرات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مختلف شعبوں میں جاری تعمیراتی سرگرمیاں دیکھیں۔ وزیراعلیٰ  نے تعمیراتی مٹیریل اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔ہسپتال کے مختلف فلور پر ڈرائی پارٹیشن وال او رایچ ویک کی تنصیب کاکام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ  نے پی آئی سی ٹو کو جلد فنکشنل کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پی آئی سی ٹو بننے سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر مریضوں کا دباؤ کم ہوگا۔ ہر ڈسٹرکٹ میں کارڈیالوجی کی مکمل سہولتوں کی فراہمی کے پلان پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔چلڈرن ہارٹ سرجری کے لئے کارڈ سسٹم متعارف کرانے سے سینکڑوں بچوں کے آپریشن آسانی سے ہوچکے ہیں۔

پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او شاہ میر اقبال نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے شاہ میر اقبال کوشاباش دی اور ڈیزائن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور پی آئی سی ٹو پراجیکٹ کے لئے درکار مشینری کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ کو پی آئی سی ٹو پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ٹو پراجیکٹ 250بیڈز پر مشتمل ہوگا۔ پی آئی سی ٹو میں جدید ترین ہائیبرڈ آپریشن تھیٹر بھی بنائے جائیں گے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پی آئی سی ٹو میں ایمرجنسی، سرجیکل اورمیڈیکل آئی سی یوبھی بنیں گے۔ پی آئی سی ٹو کے گرے سٹرکچر کا تقریباً 90فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکاہے۔