دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سر فہرست

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سر فہرست
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سر فہرست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا فضائی معیار مضر صحت ہے۔ جبکہ کراچی کا فضائی معیار معتدل درجے پر ہے۔لاہور کے بعد کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 17ویں نمبر پر ہے۔ جہاں کی فضا میں آلودگی 77 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی دوسرے نمبر پر رہا۔ جہاں فضائی آلودگی 169 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے۔