سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج دوبارہ ہوگی

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج دوبارہ ہوگی
سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج دوبارہ ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج پھر ہوگی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیلوں پر سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بنچ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ بار کے صدر شہزاد شوکت نے دلائل مکمل کئے تھے۔

پی ٹی آئی وکیل علی ظفر نے نظر ثانی درخواستوں کی مخالفت میں دلائل دیئے، پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر علی ظفر کے بنچ پر اعتراض کو عدالت نے مسترد کر دیا تھا، عدالت نے وکیل علی ظفر کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں قانونی مشاورت کیلئے ملاقات کی اجازت دے دی تھی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر آج بھی دلائل جاری رکھیں گے، وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی نے نظرثانی درخواستوں کی حمایت کر رکھی ہے۔