ساہیوال آرٹس کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم کا ایکشن، اداکارہ خوبصورت کیف پر پابندی لگا دی

ساہیوال آرٹس کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم کا ایکشن، اداکارہ خوبصورت کیف پر ...
 ساہیوال آرٹس کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم کا ایکشن، اداکارہ خوبصورت کیف پر پابندی لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال (ویب ڈیسک) ساہیوال آرٹس کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم کا ایکشن ،معروف اداکارہ خوبصورت کیف پر پابندی لگا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق میرین تھیٹر ساہیوال میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز محمد وسیم اکرم اور محمد الیاس اکبر نے تھیٹر میں جاری ڈرامہ کی خفیہ چیکنگ کی اور ویڈیوز ثبوت کے ہمراہ رپورٹ پیش کی کہ خوبصورت کیف نے دوران ڈرامہ فحش ڈانس اور بے ہودہ اشارے کئے جو کہ سماج کی اخلاقی اقدار اور حکومتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

 رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کو مذکورہ اداکارہ پر پنجاب بھر میں تین ماہ کی پابندی لگانے کا مراسلہ بجھوا دیا ہے۔اس سے ایک ہفتہ قبل بھی فرینڈز تھیٹر ساہیوال میں فحش ڈانس کی وجہ سے آرٹس کونسل نے اداکارہ نوری شہزادی پر پابندی لگائی تھی۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے فحاشی، عریانی،قابل اعتراض جگت بازی، ذومعنی مکالموں کی روک تھام کیلئے سٹیج ڈراموں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے جس پر سخت مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔

تھیٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ سٹیج کئے جانے والے ڈراموں میں فحش ڈانس، عریاں لباس، بے ہودہ و ذو معنی مکالموں کی ادائیگی اور بداخلاقی سے گریز کیا جائے اور قواعد وضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

تفریح -