لیہ: عدالت پیشی پر آئے دو گروپوں میں جھگڑا، ایک شخص قتل، 2 زخمی
لیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیہ میں عدالت پیشی پر آئے دو گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں ایک شخص قتل جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ واقعہ لیہ کے علاقے کروڑ لعل عیسن میں پیش آیا جہاں عدالت میں پیشی پر آئے 2 گروپوں میں جھگڑا ہو گیا، جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے ایک شخص قتل جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا، فریقین کے درمیان اراضی تنازع پر مقدمہ بازی چل رہی تھی۔