63اے نظرثانی کیس؛اب آپ حد کراس کررہے ہیں:چیف جسٹس  پاکستان ،بیرسٹر علی ظفر نے سماعت کا بائیکاٹ کردیا

63اے نظرثانی کیس؛اب آپ حد کراس کررہے ہیں:چیف جسٹس  پاکستان ،بیرسٹر علی ظفر ...
63اے نظرثانی کیس؛اب آپ حد کراس کررہے ہیں:چیف جسٹس  پاکستان ،بیرسٹر علی ظفر نے سماعت کا بائیکاٹ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)63اے نظرثانی کیس میں بانی  پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے سماعت کا بائیکاٹ کردیا،عدالت نے بیرسٹر علی ظفر کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ حکومت آپ کیلئے آئینی ترمیم اور جوڈیشل پیکیج لارہی ہے،اگر آپ نے فیصلہ دیا تو یہ ہارس ٹریڈنگ کی اجازت ہوگی۔

چیف جسٹس نے کہاکہ اب آپ حد کراس کررہے ہیں،ہم آپ کو توہین عدالت کانوٹس کر سکتے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ فیصلے سے پہلے توہین آمیز باتیں کررہے ہیں،یہ بہت بڑا بیان ہے ایسی بات کی اجازت نہیں دیں گے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ہارس ٹریڈنگ کی اجازت دے رہے ہیں، اگر صدارتی ریفرنس پر فیصلہ نہیں رائے ہے تو اس پر عملدرآمد کیسے ہو رہا ہے؟کیا صدر نے کہا تھا یہ رائے آ گئی ہے، اب ایک حکومت کو گرا دو؟

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ علی ظفر صاحب آپ کو یاد ہے حاصل بزنجو نے ایک سینیٹ الیکشن پر کیا کہا تھا؟سینیٹ جیسے ادارے میں الیکشن کے دوران کیمرے لگائے گئے،علی ظفر صاحب آپ کیوں ایک فیصلے سے گھبرا رہے ہیں؟آپ دلائل دیں شاید ہم یہ نظرثانی درخواست مسترد بھی کر سکتے ہیں۔