حکومت کیسا آئینی پیکج لانے کی کوشش کر رہی ہے ۔۔۔؟اہم شخصیت نے تفصیلات شیئر کر دیں

حکومت کیسا آئینی پیکج لانے کی کوشش کر رہی ہے ۔۔۔؟اہم شخصیت نے تفصیلات شیئر ...
حکومت کیسا آئینی پیکج لانے کی کوشش کر رہی ہے ۔۔۔؟اہم شخصیت نے تفصیلات شیئر کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کیسا آئینی پیکج لانے کی کوشش کر رہی ہے ۔۔۔؟اہم شخصیت نے تفصیلات شیئر کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق مشیر وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہاہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ایسا آئینی پیکیج لایا جائے جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔ ایسا نہیں ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمان کو آن بورڈ نہیں لے رہے یا ان کے ساتھ روابط نہیں ہورہے ہیں بلکہ  سینیٹرعرفان صدیقی کی ان سے ملاقات ہوئی ہے ہماری کوشش ہے کہ ایسا آئینی پیکچ لایا جائے جس پر کسی کو اعتراض نہ ہواور اس میں سب کی رائے شامل ہو اور تب ہی اس کو پیش کریں ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سےگفتگو کرتے ہوئےبیرسٹر عقیل ملک نے تحریک انصاف کے حوالے سے کہا کہ   قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے یہ اپنا احتجاج ریکارڈ کریں گے ان کو کوئی نہیں روکے گا، ہمارے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک ممبر کافی دنوں سے لاپتہ ہیں اور عین ممکن ہے کہ اسی پارٹی کے لوگوں نے ان کو اٹھایا ہوا ہے اغوا ءکرکے کے پی لے گئے ہوں یا پھر اغواء کرکے کے پی ہاؤ س رکھا ہو۔میں آن ریکارڈ کہہ رہا ہوں کہ حکومت نے اپوزیشن کے کسی ایم این اے کو نہیں اٹھایا ہے۔