سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر کتنےسابق ارکان اسمبلی نااہل قرار دیدیئے گئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر کتنےسابق ارکان اسمبلی نااہل قرار دیدیئے گئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
"این این آئی " کے مطابق الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے18سابق ارکان کو نااہل قرار دے دیا ۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 11 اور سندھ اسمبلی کے 7 اراکین کو نااہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نااہل کیے گئےاراکین نے سال 2022-23ء کے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے، گوشوارے جمع کرانے تک یہ اراکین نااہل رہیں گے۔
نااہل کیے جانے والے قومی اسمبلی کے اراکین میں خرم دستگیر، محسن شاہ نواز رانجھا، اسحٰق خان، محمد علی، کمال الدین، عصمت اللہ، سید محمود شاہ، ثمینہ مطلوب، مس نصیبہ، شمیم آراء پنور، محمود شاہ اور روبینہ عرفان شامل ہیں۔سندھ اسمبلی کے7 نااہل اراکین میں عدیل احمد، حزب اللہ بوگیو، ارسلان تاج، عارف مصطفیٰ جتوئی، علی شاہ، علی غلام اور مس طاہرہ شامل ہیں۔