جلاؤ گھیراؤ کیس: اعجاز چودھری و دیگر کی درخواست ضمانت خارج

جلاؤ گھیراؤ کیس: اعجاز چودھری و دیگر کی درخواست ضمانت خارج
جلاؤ گھیراؤ کیس: اعجاز چودھری و دیگر کی درخواست ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کو راحت بیکری کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما سینٹرع اعجاز چودھری و دیگر کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں حافظ فرحت عباس اور شیخ امیتاز کی عبوری ضمانتیں بھی خارج کردیں تاہم ضمانتیں خارج کرنے ہونے کے بعد حافظ فرحت عباس اور شیخ امیتاز ہائیکورٹ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت خارج ہونے کے بعد اعجاز چودھری نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کئے تھے۔