امریکا کا صدارتی انتخاب، ’’رائٹرز‘‘ نے سروے رپورٹ جاری کردی

امریکا کا صدارتی انتخاب، ’’رائٹرز‘‘ نے سروے رپورٹ جاری کردی
امریکا کا صدارتی انتخاب، ’’رائٹرز‘‘ نے سروے رپورٹ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی خبر رساں ادارے ’’رائٹرز‘‘  نے امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں ووٹرز کا رجحان جاننے کے لیے سروے کیا ہے۔  

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سروے میں ڈیموکریٹک کی امیدوار کملا ہیرس پر 47 فیصد ووٹرز نے اعتماد کا اظہار کیا جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ 40 فیصد ووٹرز کو متوجہ کر پائے۔رائٹرز اور اپسوس کے اس تازہ سروے میں کملا ہیرس معیشت اور ملازمتوں کے معاملے پر ٹرمپ کی برتری کو کم کرتی نظر آئیں۔ گزشتہ ماہ کے اس سروے میں ٹرمپ کا مارجن کہیں زیادہ تھا۔امریکی صدارتی الیکشن میں فیصلہ کن ثابت ہونے والی 7 ریاستوں میں کملا ہیرس اور ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ ایریزونا، جارجیا اور شمالی کیرولینا میں ٹرمپ کو معمولی برتری حاصل ہے۔اس سروے کے لیے رائٹرز اور اپسوس نے ملک بھر میں ایک ہزار 29 ووٹرز کا آن لائن سروے کیا تھا جن میں 871 رجسٹرڈ ووٹرز بھی شامل ہیں۔