امریکی قونصلیٹ جنرل کے ممبرز کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر)امریکی قونصلیٹ جنرل کی ممبرز نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا۔اس دوران ممبرز میں ڈپٹی چیف آف مشن نیٹالی بیکر۔ قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز اور پبلک افیرز آفیسر سندیپ پال شامل تھے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہائی پرفارمنس سینٹر کے سربراہ ندیم خان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ویمنز کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک بھی موجود تھیں۔امریکی قونصلیٹ جنرل کی ممبرز نے اکیڈمی میں موجود انڈر19 خواتین کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ممبرز نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں واقع میوزیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مہمانوں کو سووینئر بھی دیے گئے۔