دسویں چیف آف نیول سٹاف نیٹ شیلڈ گالف ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے ہو گا
لاہور(جاذب صدیقی )دسویں چیف آف نیول سٹاف امیچورنیٹ شیلڈ گالف ٹورنا منٹ کا آغاز کل سے ڈی ایچ اے رایا گولف اینڈ کنٹری کلب میں ہو گا ۔ تین روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنا منٹ میں ملک بھر سے بہترین کھلاڑی شرکت کریں گے ۔ ٹورنا منٹ کے حوالے سے میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان نیوی کے کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے بتا یا کہ اس سال ٹورنا منٹ میں گالفر بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایونٹ کتنی اہمیت اختیار کر چکا ہے، ہماری ٹیم نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں بہت محنت کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہےاور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔