پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ کردی جبکہ  پولیس کی معاونت کیلئے راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی ہدایت پر کل بروز جمعہ ڈی چوک پر احتجاج کیا جائے گا جس سے نمٹنے کیلئے جڑواں شہروں کی انتظامیہ متحرک ہے جبکہ سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں مظاہرین کو روکنے کیلئے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار، ایف سی اور رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے تحت سیاسی اجتماعات، جلسے، جلوسوں، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی ہوگی۔