آرمی چیف سے عمران خان کی ملاقات ، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر اتفاق

آرمی چیف سے عمران خان کی ملاقات ، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مردان( اے این این،مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مردان ہیلی پیڈ پرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک بھی موجودتھے۔ ملاقات میں آپریشن ضرب عضب پر بات چیت ہوئی ۔عمران خان نے آرمی چیف سے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر مناسب کام نہیں ہورہا تاہم دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے پر اتفاق بھی کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ضروری ہے کہ دنیا میں پاکستان کا موقف صحیح طرح سے بھیجا جائے جس کیلئے ایک عدد باقاعدہ فارن آفس اور وزیر خارجہ کی ضرورت ہے تاکہ وہ دنیا کو پاکستان کی صورتحال سے آگاہ کرسکیں۔ عمران خان نے کہاکہ دہشت گرد ملک میں انتشار چاہتے ہیں جس کو ناکام بنانے کیلئے فوری اور معاشی ریفارمز کی ضرورت ہے۔اس موقع پر آرمی چیف نے دہشت گردی سے نبردآزما فوج، ایف سی اور پولیس کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات ساڑھے گیارہ منٹ تک جاری رہی جس کے بعد آرمی چیف ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔

مزید :

صفحہ اول -