پنجاب کابینہ کا خصوصی اجلاس دوسالہ شاندار کارکردگی پر اظہار تشکر کی قرار داد منظور، خوشحا ل پنجاب کی بنیاد رکھ دی، اللہ کے حضور اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں: عثمان بزدار

    پنجاب کابینہ کا خصوصی اجلاس دوسالہ شاندار کارکردگی پر اظہار تشکر کی قرار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا دوسرا سال مکمل ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے ٹھوس اقدامات کاآغاز کردیاہے۔ بعض پراجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں اوربعض پر تیزی سے کام جاری ہے۔پنجاب نہ صرف آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے بلکہ اس کی سیاسی اورجغرافیائی اہمیت بھی مسلمہ ہیں۔پنجاب کے لوگ سیاسی شعور اورسماجی ترقی کا بھرپور ادراک رکھتے ہیں۔پنجاب میں عوام کی توقعات کا لیول بہت بلند ہے۔پنجاب میں عوام کی توقعات کا لیول بلند ہونا بھی چاہیئے کیونکہ برسوں بعدعوام کے ذریعے عوام کی حقیقی حکومت کے خواب نے تعبیر پائی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے خوابوں کو عملی تعبیر دینے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں۔وہ 90شاہراہ قائداعظم پر صوبائی حکومت کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اقتدار سنبھالا تو جان کر بڑی حیرت ہوئی کہ بعض اداروں کے بورڈ آف گورنر وغیرہ کے اجلاس برسوں گزرنے کے باوجود منعقد ہی نہیں ہوتے تھے۔ مشکل مالی حالات میں ہم نے چیلنج کو قبول کر کے پروبزنس اور پروگریسوبجٹ پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش کیا جانا شاید ممکن نہیں۔ہر سال بجٹ میں ٹیکس بڑھائے جاتے ہیں، ہم نے نئے مالی سال میں ٹیکس ختم کئے ہیں یا انکی شرح کم کر دی ہے۔ ہم نے اپنی ترجیحات کا تعین کرتے ہوئے رواں مالی سال کا بجٹ بھی بنایا اورانہی کے تحت مالی امور میں راہ عمل کا بھی تعین کیا۔کورونا کی وجہ سے نہ صرف ہیلتھ سیکٹر بلکہ ہماری صنعت و تجارت زیادہ متاثر ہوئی،جس کیلئے نئے مالی سال میں 106 ارب روپے مختص کئے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کا عزم کیا ہے،مختلف شہروں میں 7یونیورسٹیاں قائم کی جارہی ہیں۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کر کے وعدے کو نبھایاہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورایڈیشنل آئی جی تعینات کیے جاچکے ہیں۔ محکموں کیلئے سیکرٹریز کی تعیناتی بھی کردی گئی ہے۔جنوبی پنجاب کیلئے 33 فیصد ترقیاتی فنڈز مختص کر دیئے ہیں اوریہ فنڈز کسی اورجگہ منتقل نہیں ہوسکتے۔ راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پاکستان کا سب سے بڑا میگا منصوبہ ہے۔اس منصوبے کی افادیت سے کوئی انکارنہیں کرسکتا۔یہ منصوبہ نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کو معاشی طورپر اوپر لے کر جائے گا۔پنجاب میں 13 سپیشل اکنامک زونز کے قیام پر کام شروع کردیا ہے۔وفاقی حکومت نے 6سپیشل اکنامک زونز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،7زونزکا نوٹیفکیشن جلد ہوگا۔کنسٹرکشن انڈسٹری کی ترقی کیلئے تاریخی تعمیراتی پیکیج دیا ہے۔عوام کی سہولت کیلئے ایل ڈی اے کے بائی لاز میں تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ہائی رائز بلڈنگ کی تعمیر کی اجازت دے دی گئی ہے۔نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پر کام جاری ہے، آب پاک اتھارٹی کے تحت صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ2 ارب روپے کی لاگت شروع کررہے ہیں۔تاجروں اورسرمایہ کاروں کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ صنعتکاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈوسیل قائم کیاگیا ہے۔ نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے تحت دیہات میں تقریباً 2200 کلومیٹر سڑکیں بنائیں۔یہ سکیم رواں برس بھی جاری رہے گی۔صوبہ بھر میں لوکل گورنمنٹ کے فنڈ کی بحالی سے عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل ہوگی۔نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی منظوری اور نفاذ ہوچکاہے۔اب لوکل گورنمنٹ سربراہان کا براہ راست انتخاب ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو ای کریڈٹ سکیم کے تحت قرضے دیئے جارہے ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے 70 لاکھ خاندان اورساڑھے تین کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔شعبہ صحت میں 30 ہزار میرٹ پر بھرتیاں کی گئی ہیں۔ماں اور بچے کی صحت کیلئے 3500 بیڈز پر مشتمل 6 نئے ہسپتال بنارہے ہیں۔میانوالی،اٹک،سیالکوٹ اوردیگر شہروں میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں پر کام جاری ہے۔ہماری حکومت نے ہسپتالوں میں 12ہزار بستروں کا اضافہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہاولپور، ملتان، ساہیوال، رحیم یار خان، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، ٹیکسلا، راولپنڈی، چکوال، حافظ آباد، تونسہ سمیت پنجاب کے ہسپتالوں کی تعمیر و توسیع جاری ہے۔بہاولپور میں پاکستان کا پہلا بون میروٹرانسپلانٹ سینٹر بنا رہے ہیں۔ لاہور میں 600 بیڈز کاہسپتال بن رہا ہے۔وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مکمل ہوچکا ہے۔۔پنجاب اسمبلی نے 2 برس کے دوران مفاد عامہ کیلئے بنیادی نوعیت کے58  بل منظور کئے اور 25 نئے آرڈیننس کا اجراء ہوا۔ پنجاب اسمبلی نے38بنیادی قانون پاس کیے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی نے دیگر اسمبلیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ قانون سازی کی ہے۔ پولیس میں 10 ہزار بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ساڑھے پانچ سو نئی گاڑیاں پولیس کیلئے آچکی ہے،45نئے تھانے بنا رہے ہیں اور101تھانوں کی اراضی کی نشاندہی ہوچکی ہے۔پولیس کیلئے ایگزیکٹو الاؤنس کی منظوری کابینہ نے دی ہے۔ماڈل تھانوں کا دائرہ کار مزید بڑھارہے ہیں۔راولپنڈی رنگ روڈ اور نالہ لئی ایکسپریس وے، ایس ایل تھری رنگ روڈ، شیخوپورہ گوجرانوالہ سڑک کی تعمیر کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔لینڈ ریکارڈ کے نظام کو مزید آسان بنا رہے ہیں۔20موبائل وین آچکی ہیں۔اراضی سینٹر ز کی تعداد میں بھی اضافہ کررہے ہیں۔ لاہور میں بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ملک کے سب سے بڑے اور پہلے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک تعمیرکیاگیاہے ایک سوال کے جواب میں عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور کے مسائل کے حل کیلئے خود میدان میں آیا ہوں۔لاہور کا ہر مسئلہ جانتا ہوں، شہری مسائل کے حل کیلئے 57نکاتی ایجنڈے پر عمل کریں گے۔لاہور میں 2200 وارڈنزبھرتی کیے جارہے ہیں۔ٹریفک نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔شہر میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سسٹم لائیں گے۔شہر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے منظم مہم چلائی جائے گی۔۔ایک اورسوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیب کانوٹس ملا تو میں پیش ہوا۔دوسرے نوٹس کی کاپی مجھے دکھادیں تو میں حاضر ہوجاتا ہوں۔
عثمان بزدار

 لاہور (جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔پنجاب کابینہ کے خصوصی اجلاس میں صوبائی حکومت کی دو سالہ شاندار کارکردگی پر اظہارتشکرکی قرارداداتفاق رائے سے منظور کی گئی۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اظہار تشکر کی قرارداد پیش کی اورکابینہ کے تمام اراکین نے متفقہ طورپر قرارداد منظور کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ کابینہ کا یہ خصوصی اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر قیادت گزشتہ دو برس میں صوبائی سطح پر ہونے والی تیز رفتار تعمیر و ترقی کے نئے دور پر تشکر کا اظہارکرتاہے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سربراہی میں صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کی خدمت کیلئے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکرتا ہے۔یہ اجلاس متفقہ طورپر سمجھتا ہے کہ پنجاب حکومت کی دو سالہ کارکردگی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی عکاسی ہے۔ پنجاب کابینہ کا یہ اجلاس اس امر سے اتفاق کرتا ہے کہ2018ء میں شروع ہونے والے اس سفر نے پنجاب میں نئے نظام کی بنیاد ڈالی۔شفاف اور کرپشن فری نظام نے 70 سالہ پرانے اور فرسودہ نظام سمیت استحصالی ایجنڈے کی بنیادیں ہلا دیں۔اجلاس اس امر پر اپنے بھر پور اطمینان کا اظہار کرتا ہے کہ پنجاب حکومت نے ان دو برس میں گورننس ماڈل کی جدت کیساتھ بحالی کیلئے متعدد اصلاحات متعارف کرائیں جس سے حکومتی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی اور اداروں کی جوابدہی ممکن ہوئی اورپنجاب حکومت نے دوبرس میں ریکارڈ قانون سازی کی اور ہسپتالوں، یونیورسٹیوں، کالجوں، بیراجوں، سپیشل اکنامک زونز اور سڑکوں سمیت متعدد میگا منصوبوں پر کام کیا پنجاب کابینہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی پر ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔اجلاس اس امرپر بھی متفق ہے کہ پنجاب میں مساوی ترقی اور معاشی استحکام کاآغاز ہو چکا ہے۔یہ کابینہ آئندہ 3 برس میں اس سے بھی زیادہ جوش، جذبے اور ولولہ انگیزی سے صوبے کو ماڈل صوبہ بنانے میں بھرپور کردار جاری رکھے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔دوبرس کے دوران دن رات عوام کی خدمت کی ہے۔ کابینہ کے معزز ارکان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔کابینہ کے معزز ارکان نے فیصلے کرتے ہوئے ہمیشہ عوامی مفاد کو ہی مدنظر رکھا۔انہوں نے کہا کہ دو سال گزر چکے ہیں، الحمداللہ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں۔ ہم نے محنت کی، کام کیا اور بہتری کیلئے بھرپور کاوشیں کیں۔ ہمارا دامن صاف ہے۔ تنقید برائے تنقید کا بھی سامنا رہا لیکن ہمارے عزم اور حوصلے میں کمی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا یہ کریڈٹ ہے کہ اس عرصہ کے دوران کوئی بھی کرپشن کا سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ دوسال میں صرف کام، کام اور کام کیا ہے۔ شو بازی کی بجائے عملی اقدامات کرکے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب شفافیت، میرٹ اور گڈ گورننس میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے آگے ہے۔ دو برس میں خوشحال اور ترقی یافتہ پنجاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انشاء اللہ آئندہ تین برس کے دوران عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود آپ کی قیادت میں عوام کے لئے بہترین فیصلے کیے گئے۔مخالفت کے باوجود پنجاب حکومت کی کارکردگی شاندار رہی صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہر محکمے کی خود میٹنگ کی ہے۔پنجاب کو گرین اینڈ کلین بنانے میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا تعاون حاصل ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مخالفین کی سازشوں کے باوجود اللہ تعالیٰ نے آپ کو سرخرو کیاہے۔عزت اورذلت کے فیصلے زمین پر نہیں،آسمان پر ہوتے ہیں۔۔صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسرہمایوں نے کہا کہ آپ کی قیادت میں محکمے آزادی سے کام کررہے ہیں۔آپ نے کبھی کسی محکمے میں مداخلت نہیں کی،ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔۔صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری نے کہا کہ دوبرس میں عوام کی خدمت کیلئے کام کیا گیا ہے۔آئندہ تین برس میں مزید محنت اورلگن کے ساتھ عوامی خدمت کریں گے۔صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مشکل حالات میں اچھے فیصلے کیے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی بصیرت کے تحت اقدامات کیے
پنجاب کابینہ

مزید :

صفحہ اول -