ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ عبدالرحمن بودلہ کا جیل کا دورہ‘ انتظامات کا جائزہ

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ عبدالرحمن بودلہ کا جیل کا دورہ‘ انتظامات کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ عبدالرحمن بودلہ نے سول جج مظفر گڑھ اعجاز حسین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا دورہ کیا، سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
اقبال اور دیگر افسران ڈسٹرکٹ جیل بھی اس موقع پر موجود تھے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈسٹرکٹ جیل میں کورونا کی وبا سے بچاؤکے سلسلے میں کئے جانیوالے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاجیل انتظامیہ کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا، ڈسٹرکٹ جیل میں ایک بیرک کو قرنطینہ سنٹر بنایا گیا ہے جس میں کورونا سے متاثر قیدیوں کو رکھا جائے گا،فاضل جج نے معمولی نوعیب کے جرائم میں ملوث5حوالاتیوں کا ذاتی مچلکہ پر رہائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔
دورہ