آرمی چیف سے جنرل (ر) راحیل شریف اور دیگرکی ملاقات، کس موضوع پر بات چیت ہوئی؟ آئی ایس پی آر نے بتادیا

آرمی چیف سے جنرل (ر) راحیل شریف اور دیگرکی ملاقات، کس موضوع پر بات چیت ہوئی؟ ...
آرمی چیف سے جنرل (ر) راحیل شریف اور دیگرکی ملاقات، کس موضوع پر بات چیت ہوئی؟ آئی ایس پی آر نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔اورسینئر سرونگ افسران سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے سابق جرنیلوں سے ملاقات کی اور مختلف چیلنجز اور آگے بڑھنے کے مواقعوں پر بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کورہیڈکوارٹرز لاہورپہنچنے پرلیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے استقبال کیا۔آرمی چیف نے سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل (ر)طارق مجید،جنرل (ر)راشد محموداورجنرل (ر)راحیل شریف موجود تھے جب کہ  آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے سابق  جرنیلوں میں جہانگیرکرامت،احسن سلیم حیات بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹریکشن کے دوران آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال اور امن و استحکام پرگفتگو کی جب کہ چیلنجز اور مواقع سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

شرکا نے آرمی چیف کو اپنی آرا سے آگاہ کیا اور تجاویز بھی دیں جب کہ شرکا نے آرمی چیف کا شکریہ بھی ادا کیا۔
 

مزید :

اہم خبریں -قومی -