پیرس اولمپکس: الجزائر کی ایمان خیلف نے ہنگرین حریف کو کوارٹر فائنل میں شکست دیدی

پیرس اولمپکس: الجزائر کی ایمان خیلف نے ہنگرین حریف کو کوارٹر فائنل میں شکست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیرس اولمپکس میں الجزائر کی خاتون باکسر ایمان خیلف نے کوارٹر فائنل میں ہنگرین حریف کو شکست دے کر اولمپک میڈل یقینی بنالیا۔

انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے ایک متنازع فیصلے کی وجہ سے پیرس اولمپکس کے دوران تنازعات میں الجھی رہنے والی شمالی افریقی ملک الجزائر کی باکسر نے اپنے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں کو اپنے کھیل پر حاوی نہ ہونے دیا۔

ویمن باکسنگ 66 کلوگرام کیٹیگری میں ایمان خلیف کا مقابلہ ہنگری کی اینا لوکا ہموری سے تھا جس میں اُنہوں نے حریف کو پوائنٹس کی بنیاد پر 0-5 سے شکست دے کر ناصرف سیمی فائنل میں جگہ بنالی بلکہ اولمپک میڈل بھی یقینی بنالیا کیوں کہ اگر انہیں سیمی فائنل میں شکست ہوئی بھی تو وہ کم از کم برانز میڈل کی حقدار ہوں گی۔

مزید :

کھیل -