بھارتی ہندوؤں کو مقبوضہ کشمیرمیں ڈومیسائل دیئے جا رہے ہیں: مشعال ملک
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیراور فلسطین کا مسئلہ دن بدن گھمبیر ہوتا جا رہا ہے۔
مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی ہندوؤں کو مقبوضہ کشمیرمیں ڈومیسائل دیئے جا رہے ہیں، کشمیریوں کے ساتھ دھوکا کیا جارہا ہے، پہلے 10 لاکھ بھارتی فوج اور اب 50 لاکھ ہندوؤں کو بسایا گیا ہے۔ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔