وزیرِ اعظم نے 14اگست کے پروگراموں کی تیاریوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

وزیرِ اعظم نے 14اگست کے پروگراموں کی تیاریوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
وزیرِ اعظم نے 14اگست کے پروگراموں کی تیاریوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے ”یومِ آزادی“ بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 14 اگست کے پروگراموں کی تیاریوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔وزیر اعظم کی جانب سے تشکیل کردہ 10 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے۔کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور کوآرڈینیٹر رانا مشہود سمیت دیگر شامل ہیں۔

کمیٹی کو تین روز میں 14 اگست کے پروگرام کی تیاریوں پر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کمیٹی وزیراعظم کی تقریر، پیغامات اور دیگر تقریبات کے امور کو حتمی شکل دے گی جبکہ کمیٹی کے لیے سیکریٹری سطح کی سپورٹ وزارت اطلاعات ونشریات فراہم کرے گی۔

مزید :

قومی -