نواز شریف نے پارٹی صدارت سے استعفا دے دیا؟

نواز شریف نے پارٹی صدارت سے استعفا دے دیا؟
نواز شریف نے پارٹی صدارت سے استعفا دے دیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے نواز شریف کے پارٹی صدارت سے استعفے کی تردید کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر نواز شریف کے پارٹی صدارت سے استعفے کا ایک نوٹیفکیشن وائرل ہورہا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ جماعت نے مشاورت کے بعد نواز شریف کا استعفا منظور کرلیا ہے۔

تاہم مریم اورنگزیب نے اس کو شیئرکرتے ہوئے  جعلی قرار دیا۔

انہوں نے" ایکس" پر جاری اپنی پوسٹ میں نوٹی فکیشن کی تصویر کے ساتھ کیپشن میں ”فیک“ لکھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -