ریسٹورنٹس میں ویٹرس لڑکوں کو نمبر دیتی ہیں پھر پیسوں میں ڈیلیں ہو تی ہیں : ڈاکٹر نبیحہ 

ریسٹورنٹس میں ویٹرس لڑکوں کو نمبر دیتی ہیں پھر پیسوں میں ڈیلیں ہو تی ہیں : ...
ریسٹورنٹس میں ویٹرس لڑکوں کو نمبر دیتی ہیں پھر پیسوں میں ڈیلیں ہو تی ہیں : ڈاکٹر نبیحہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف انفلوائنسر ڈاکٹر نبیحہ نے دعویٰ کیاہے کہ ریسٹورنٹس میں ویٹرس خواتین بہت سے گھر اجاڑ رہی ہیں جو وہاں آئے لڑکوں کو نمبرز دیتی ہیں، میرے پاس ثبوت ہے میرے ساتھ جو لڑکے گئے انہیں ویٹرس لڑکیوں نے نمبر دیئے ، یہ گندا دھندا ہو رہاہے ، وہاں پر خواتین کی خریدو فروخت ہو رہی ہے۔

تفصیلت کے مطابق ڈاکٹر نبیحہ کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہاہے جس میں کہا گیاہے کہ ’’ویٹرس خواتین بہت سے گھر اجاڑ رہی ہیں، جو لڑکے فیملی کے ہمراہ جاتے ہیں یہ باقاعدہ ان کو اپنے نمبرز دیتی ہیں، یہ ان کے ساتھ پیسوں میں ڈیلیں کرتی ہیں، یہ اس حد تک گر چکی ہیں، سب ایسی نہیں لیکن اس کی اکثریت ہے ، یہ لوگ ایسی ہی ویٹرس کو رکھتے ہیں جو اس طرح کے کاموں میں ماہر ہوتی ہے تاکہ ان کا کاروبار ادھر بھی چلتا رہے اور ادھر بھی چلتا رہے ، یہ چیزیں ٹھیک نہیں ہیں، سب ایسی نہیں ہیں لیکن جو ہیں وہ اکثریت ہے ، میرے پاس اس کے ثبوت بھی موجود ہیں، میرے ساتھ جو لڑکے گئے ہیں ان کو باقاعدہ طور پر خواتین اپنے نمبرز دے رہی ہیں۔وہاں پر یہ گندا دھندا ہو رہاہے ، وہاں پر خواتین کی خریدو فروخت ہو رہی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -