وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس 8 دسمبر کو طلب کر لیا ،ڈھائی سالہ حکومتی کارکردگی کا جائزہ اور ’’نکمے وزیر ‘‘فارغ کئے جانے کا امکان

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس 8 دسمبر کو طلب کر لیا ،ڈھائی سالہ ...
وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس 8 دسمبر کو طلب کر لیا ،ڈھائی سالہ حکومتی کارکردگی کا جائزہ اور ’’نکمے وزیر ‘‘فارغ کئے جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان نے حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیاہے، اجلاس وزارت منصوبہ بندی میں 8دسمبرکومنعقدکیاجائیگا،جس میں وزراءکی کارکردگی اوردیگرامورکابغورجائزہ لیاجائیگا،کارکردگی نہ دکھانے والے وزراءکوکابینہ سے فارغ کرنے کاامکان بھی ظاہرکیاجارہاہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف نے رواں سال کے اختتام پرحکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے اہم حکومتی عہدیداروں اوروزراء،معاشی ماہرین اوردیگراعلیٰ حکام کااہم اجلاس طلب کیاہے ،جس میں حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی کابغورجائزہ لیاجائیگا،حکومت کے وزراءاپنے ڈھائی سالہ کارکردگی وزیراعظم کوپیش کریں گے ،کارکردگی نہ دکھانے والے وزراءکوکابینہ سے فارغ کئے جانے کاامکان ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف اس وقت حکومتی وزراءکی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں اورذرائع نے مزیدبتایاکہ کارکردگی نہ دکھانے والے وزراءکوا نکے عہدوں سے فارغ کردیاجائیگاجبکہ معاشی ماہرین سے ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں اورپاک چائنہ اقتصادی راہداری کے ھوالے سے بھی اہم مشورے کئے جائیں گے ۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ آئندہ نئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا جائے گا

مزید :

قومی -Headlines -