کوئی ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ،پاکستان لیڈر لیس ہے: ناہید خان

کوئی ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ،پاکستان لیڈر لیس ہے: ناہید خان
 کوئی ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ،پاکستان لیڈر لیس ہے: ناہید خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 گڑھی خدا بخش ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلز پارٹی کی رہنما ناہید خان اور ان کے شوہر  صفدر عباسی نے گڑھی خدا بخش میں  سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی ۔

 حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےناہید خان نے کہا کہ   شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سے پاکستان لیڈر لیس ہے۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر خدمت کی۔محترمہ نے دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی، انہوں نے عوام کی امیدوں کو بڑھایا۔

"جنگ " کے مطابق  پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ اب یہاں کوئی ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔ بینظر بھٹو کی شہادت سے جو نقصان پاکستان کو ہوا ہے وہ ناقابلِ تلافی ہے۔