جرمنی کی سربراہ انجیلا مرکل نے عام مسافر پرواز سفر کر کے سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

جرمنی کی سربراہ انجیلا مرکل نے عام مسافر پرواز سفر کر کے سادگی کی اعلیٰ مثال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں سے سادگی اپنانے اور حکومتی اخراجات کم کرنے کا وعدہ کیا تھا اب بھی وہ بیرون ملک دوروں پر جاتے ہیں تو پورے کا پورا جہاز لے کر جاتے ہیں۔ وہ تو اپنا یہ وعدہ پورا نہ کر سکے لیکن جرمنی کی سربراہ انجیلا مرکل نے یہ کام کر دکھایا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ دنوں جرمن چانسلر انجیلا مرکل جرمنی سے ارجنٹینا کے دورے پر گئیں اور انہوں نے یہ سفر ایک عام مسافر پرواز میں دیگر مسافروں کے ساتھ بیٹھ کر کیا۔ ارجنٹینا کا 28سالہ کاروباری شخص آگسٹن آگیورووہ شخص تھا جس کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ کر انجیلا مرکل نے یہ 13گھنٹے کا سفر کیا۔ آگسٹن نے اس واقعے پر اپنی حیرت اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ’’میں جرمنی کے شہر کلون سے آئیبیریا ایئرلائنز کی پرواز 6849میں سوار ہوا اور بزنس کلاس میں اپنی سیٹ پر جا کر بیٹھ گیا۔ ٹیک آف سے 10منٹ پہلے میں نے کیا دیکھا کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل طیارے میں سوار ہوئیں اور آ کر میرے برابر والی سیٹ پر بیٹھ گئیں۔ ساتھ ہی ان کا عملہ اور گارڈز بھی تھے۔ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ دنیا کی طاقت ور ترین خاتون یوں میرے ساتھ بیٹھ کر اتنا طویل سفر کرے گی۔وہ بہت پرسکون لگ رہی تھیں اور ان کا رویہ بالکل عام مسافروں جیسا تھا۔ سفر کے دوران انہوں نے دہی کھائی، دیر تک کتاب پڑھتی رہیں اور کچھ دیر آرام کیا۔‘‘

مزید :

صفحہ آخر -