خیبرپختونخوا : تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کی 6 خالی نشستوں پرپولنگ کا وقت ختم 

خیبرپختونخوا : تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کی 6 خالی نشستوں پرپولنگ کا وقت ختم 
خیبرپختونخوا : تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کی 6 خالی نشستوں پرپولنگ کا وقت ختم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبہ خیبرپختونخوا میں تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کی 6 خالی نشستوں پر پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ۔
نجی ٹی وی دنیانیوزنے ترجمان الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا کہ چیئرمین تحصیل کونسل کی 6 نشستیں استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئیں، تمام تحصیلوں میں پولنگ کا آغاز آ ج صبح 8 بجے ہوا جو کہ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا ۔ترجمان کے مطابق علی الصبح خواتین بھی اپنے ووٹ کے حق کے استعمال کیلئے پولنگ سٹیشنوں پر موجود رہیں جبکہ پولنگ کے عمل کی نگرانی کے لئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک رہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ سیکرٹریٹ مرکزی کنٹرول روم سے لوکل گورنمنٹ ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ جاری ہے ، پولنگ یا انتخابی عمل کے دوران قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔