مصر اور فرانس کی بحر احمرمیں مشترکہ فوجی مشقیں

مصر اور فرانس کی بحر احمرمیں مشترکہ فوجی مشقیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ(آئی این پی)مصر اور فرانس کی مسلح افواج کی بحر الاحمر میں فوجی مشقیں جاری ہیں۔ یہ مشقیں ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب دوسری جانب یمن کے حوثیوں کی جانب سے بحر الاحمر اورباب المندب بندرگاہ سے عالمی جہاز رانی روکنے کی دھمکیاں دینا شروع کی ہیں۔العربیہ کے مطابق مصری فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فرانسیسی فوج کے ساتھ مشترکہ مشقوں کا مقصد نیول فورس کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور مختلف حالات میں کسی بھی مشترکہ کارروائی کے لیے فوج کو تیار کرنا ہے۔ان مشقوں میں فوج کو خطرناک مقامات سے گذرنے کے لیے حفاظتی طریقہ کار، بحری سلامتی کو درپیش خطرات اور دہشت گردی سے نمٹنے، مال بردار بحری جہازوں کوتحفظ فراہم کرنا، بحری جہازوں اور کشتیوں کی تلاشی لینا جیسے اہم امور پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -