کمشنر ملتان کاشہربھر کا خفیہ دورہ، سست، نکھٹو افسروں کو وارننگ

کمشنر ملتان کاشہربھر کا خفیہ دورہ، سست، نکھٹو افسروں کو وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن و ایڈ منسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان شان الحق نے علی الصبح شہر بھر کا خفیہ دورہ کیا اورمختلف محکموں کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)


 رفت کی انسپکشن کی۔کمشنر شان الحق نے پیدل چل کر بنا تعارف کرائے شہریوں سے ملاقات کی اور تجاویز لیں اور بعد ازاں واسا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،محکمہ خوراک سمیت دیگر محکموں کو دفتر طلب کرلیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقی کا ٹاسک سونپا ہے۔روایتی لیت و لعل سے کام لینے والے افسران سخت احتساب کیلئے تیار ہوجائیں۔انہوں نے انتباہ کی کہ رب کی ذات کے بعد سرکاری ملازمین عوام کو جوابدہ ہیں۔ایک ماہ میں شہر کے حالات بہتر کرکے عوام کو مثبت نتائج دیے جائیں۔تمام سکیموں کی تکمیل پر تھرڈ پارٹی سے فرانزک آڈٹ بھی کرایا جائے گا۔عوام کا پیسہ لوٹنے والے ٹھیکیداروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اولیاء کرام کی دھرتی پر لوٹ مار کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہریوں کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے مزید بہتر اقدامات کریں۔ کمشنر شان الحق نے کہا کہ کمشنر آفس کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں تمام افسران عوامی خدمت کو شعار بنائیں۔ کمشنر شان الحق نے تمام محکموں سے بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفننگ لی.اجلاسں میں تمام ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بحث و مباحثہ بھی کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد, ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی اور دیگر افسران موجود تھے۔
وارننگ