صوفیاء کرام کی زبان فارسی کلاس مقدماتی اوّل کے37ویں سہ ماہی کورس کا افتتاح

صوفیاء کرام کی زبان فارسی کلاس مقدماتی اوّل کے37ویں سہ ماہی کورس کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)محکمہ اوقاف ومذہبی امور حکومت پنجاب کی زیر اہتمام صوفیاء کرام کی زبان فارسی کلاس مقدماتی اوّل کے37ویں سہ ماہی کورس کا افتتاح گزشتہ روز ہوا، لائبریر ی ایوان صوفیاء شاہ چراغ بلڈنگ میں ڈاکٹر طاہررضا بخاری ڈائریکٹرجنرل اوقاف نے کیا۔ افتتاح کے موقع پرڈاکٹر اکبر برخورداری ڈائریکٹرجنرل خانہ فرہنگ ایران ، قاری محمد عارف سیالوی ،مولانا فقیر حبیب الرحمن اختر ، مفتی محمدرمضان سیالوی ، مولانا سیّد عبدالخبیر آزاد،مفتی محمداسحاق ساقی اور پروفیسرعبدالحمید اور کورس کے انسٹرکٹر پروفیسر ثقلین کے علاوہ دیگر شرکاء موجو د تھے۔ ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کورس کا افتتاح کرتے ہوئے فرمایاکہ علوم ومعارف سے کماحقہ ، آگاہی کے لیے زبان کاسیکھنا از حد ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ فارسی صوفیاء اور محققین کی زبان ہے ۔





برصغیر کے کثیر علمی ادب کا اصل ماخذ فارسی زبان ہے۔ اسلامی علوم اور صوفیانہ معارف جاننے کے لیے فارسی زبان سے آگاہی بہت ضروری ہے ۔