لیاقت آباد ،خاتون کی جھلس کر ہلاکت ،محلے دار نوجوانوں نے قتل کا اعتراف کر لیا

لیاقت آباد ،خاتون کی جھلس کر ہلاکت ،محلے دار نوجوانوں نے قتل کا اعتراف کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (خبر نگا ر ) لیاقت آ باد کے علاقہ میں مبینہ طو ر پر جھلس کر جا ں بحق ہو نے والی خاتون کے قتل کے شبہ میں حراست میں لئے گئے دو محلے دارنو جو انو ں نے اعترا ف جر م کر لیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق آتشزدگی کا واقعہ لیاقت آباد کے علاقے چھوٹی پھاٹکی کے قریب ایک مکان میں پیش آیا۔ جہاں آگ سے جھلسنے کے باعث 25 سالہ عابدہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پو لیس نے عا بد ہ کی والد ہ کلثو م بی بی کی مد عیت میں قتل کا مقد مہ در ج کیا اور شک کی بنیا د پر محلے دار نوجو ان ند یم اور نصر اللہ کو حرا ست میں لیا تھا ۔ پو لیس کے مطا بق دو نو ں ملزمان نے اعترا ف جر م کر تے ہو ئے قتل قبول کر لیا ہے ۔ملزمان کاکہنا تھا کہ وہ خاتون کے ساتھ مرا سم قائم کرنا چا ہتے تھے انکا ر پر اسے جلا کر قتل کرنے کی د ھمکی دی تھی جس پر آ گ لگ گئی اور خاتون جل کر جا ں بحق ہو گئی ۔اس حوالے سے خاتون کے محلہ دارو ں اور ر شتہ دارو ں کا کہنا تھا کہ خاتون نہایت با کردا ر تھی مگر ندیم اور نصر اللہ محلہ کے اوبا ش تھے ان کو قرا ر واقعی سزا دلوائی جا ئے ۔

مزید :

علاقائی -