انڈیکس 57.40 پوائنٹس کے اضافے سے 41544.27 پر بند

انڈیکس 57.40 پوائنٹس کے اضافے سے 41544.27 پر بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 57.40 پوائنٹس کے اضافے سے 41544.27 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 8 ارب 32 کروڑ 46 لاکھ 27 ہزار 168 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 16 کروڑ 48 لاکھ 20 ہزار 570 روپے کی مندی رہی تاہم خرید و فروخت میں 42 لاکھ 38 ہزار 580 حصص کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 41500 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 57.40 پوائنٹس کے اضافے سے 41544.27 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 111.23 پوائنٹس کی تیزی سے 20915.71 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناء کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 30.43 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 490.75 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 17.84 پوائنٹس کی مندی سے 16053.23 پوائنٹس پر بند ہوا
تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 287.87 پوائنٹس کی تیزی سے 20725.79 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 17.61 پوائنٹس کی کمی سے 20708.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 372 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 167 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 185 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 65.53 روپے کے اضافے سے 1376.17 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح سانوفیل ایونٹس کے حصص کی سودے بھی 61.33 روپے کی تیزی سے 1359 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان ایکس ڈی اور پیلپس مورس پاک ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 573.89 روپے کی مندی سے 10926.11 روپے اور پیلپس مورس پاک ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 160 روپے کی کمی سے 3040 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 4 کروڑ 73 لاکھ 74 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 6.49 روپے سے شروع ہو کر 6.75 روپے پر بند ہوئی جبکہ بینک آف پنجاب کے 1 کروڑ 33 لاکھ 95 ہزار حصص کے سودے 8.55 روپے سے شروع ہو کر 8.89 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 23 کروڑ 36 لاکھ 7 ہزار 590 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 35 کروڑ 49 لاکھ 44 ہزار 189 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 87 کھرب 14 ارب 39 کروڑ 32 لاکھ 31 ہزار 418 روپے سے کم ہو کر 87 کھرب 6 ارب 6 کروڑ 86 لاکھ 4 ہزار 250 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 108 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 10 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 5 کروڑ 35 لاکھ 36 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید :

کامرس -