حج درخواستوں کی آن لائن وصولیوں کے سلسلہ میں بنکوں کے نمائندگان کی ٹریننگ کا فیصلہ

حج درخواستوں کی آن لائن وصولیوں کے سلسلہ میں بنکوں کے نمائندگان کی ٹریننگ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی آن لائن وصولیوں کے سلسلہ میں بنکوں کے نمائندگان کی ٹریننگ کا فیصلہ(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

کر لیا ہے۔ فیصلے کے تحت پشاور، ملتان اور کوئٹہ ریجن میں پانچ پانچ جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ریجن میں دس دس بنک نمائندگان کو ٹریننگ دی جائے گی۔ درخواستی وصول کرنے کے مجاز بنکوں کے ٹریننگ حاصل کرنے والے نمائندگان تحصیل سطح پر اپنے اپنے بنکوں کے اہلکاروں کو تربیت دیں گے تاکہ فارم کی وصولی اور جمع کرتے وقت کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزارت کی جانب سے ٹریننگ کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے جس کے تحت 6 جنوری کو ملتان میں ہر بنک کے پانچ پانچ تمائندگان کو ٹریننگ دی جائے گی۔