واپڈا کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ہائیڈرو یونین کی ہڑتال احتجاجی مظاہرے، ریلیاں دھرنے

واپڈا کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ہائیڈرو یونین کی ہڑتال احتجاجی مظاہرے، ریلیاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، مظفر گڑھ، پیر جہانیاں، شاہ جمال، کوٹ ادو ، کبیر والا، بارہ میل، اڈا پل 14، میلسی، وہاڑی، بوریوالا، ڈیرہ غازیخان، (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

بہاولپور، لیاقت پور(سٹاف رپورٹر، نمائندگان) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں واپڈا ہائیڈرو یونین نے گزشتہ روز نجکاری کیخلاف یوم احتجاج مناتے ہوئے ہڑتال کی۔ احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں، تفصیل کے مطابق ہائیڈرو یونین نے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان کی کال پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں یوم مطالبات منایا۔ہڑتال کی گئی۔ سی بی اے یونین کی کال پر بختیاور میموریل لیبر ہال سے نواں شہر چوک تک مطالبات کے لیے ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا۔ ریلی کی قیادت ریجنل چیئرمین غلام رسول گجر ، زونل سیکرٹری سجاد احمد بلوچ اور ریجنل چیئرمین ( ریونیو) شکیل خان بلوچ نے کی۔ ریلی میں سینکڑوں کی تعدادمیں ملازمین اور یونین عہدیداروں نے شرکت کی اور مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ بینرز اور پلے کارڈز پر مطالبات درج تھے۔ میپکو کے شعبہ آپریشن ، کنسٹرکشن، جی ایس او، جی ایس سی ، سرکل ، ہیڈ کوارٹر زکے ملازمین اور یونین عہدیداروں نے شرکت کی اور مہنگائی کیخلاف شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ا تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ ریجنل چیئرمین غلام رسول گجر نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کمپنیوں کو تحلیل کرکے واپڈا میں ضم کیا جائے اور واپڈا کو اصل حالت میں بحال کیا جائے۔ میٹر انسپکٹر I کو بنیادی سکیل 16 ،میٹر انسپکٹر II کو سکیل 14 دیا جائے۔ میٹر ریڈر کو سکیل 14 دیا جائے۔ ریلی سے سیکرٹری اطلاعات اکرام علوی، ڈویژنل چیئرمینوں ملک عبدالرحیم مجاہد اعوان‘ راشد یامین‘ ملک تنویر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہو چکا ۔ ہائیڈرو یونین اب ہر ظلم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری واپڈا ملازمین ‘ صارفین ‘ ادارے اور ملک کے خلاف سازش ہے ۔ دوسری جانب نجکاری کے خلاف دھرنے ‘ ریلی اور مظاہرے کے دوران بختیار میموریل لیبر ہال سے لے کر نواں شہر چوک تک ٹریفک بلاک ہونے سے گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں جس سے عوام کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ مظفر گڑھ ، پیر جہانیاں سے تحصیل رپورٹر، نامہ نگار کے مطابق گزشتہ روز تھرمل پاور اسٹیشن اور میپکو دفاترمیں آل پاکستان ہائیڈروالیکٹرک ورکرز لیبر یونین سی بی اے نے ہڑتال کردی اور یوم مطالبات منایا، یونین کی جانب سے تھرمل پاوراسٹیشن مظفرگڑھ میں کیے گئے احتجاجی مظاہرے سے ریجنل چیئرمین ہمایوں مسعود گجر،ریجنل سیکرٹری سجاد احمد ذیشان ،ریجنل جوائنٹ سیکرٹری دلمیر احمد ،ریجنل سیکرٹری اطلاعات عصمت اللہ کنڈی ،چوہدری زاہد لطیف ،عتیق خان ترین ،یوسف خان ،حاجی راشدودیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔دریں اثناء ایس ای میپکو کے دفتر میں بھی یونین کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا جس سے ڈویڑنل چیئرمین آل پاکستان ہائیڈروورکرز لیبر یونین سی بی اے عباس خان سہرانی ،زونل چیئرمین انتظار مہدی شاہ ،اکرم خان گوپانگ ،اشفاق لغاری ،کوثرسعید مرزا،رشید منا،شہزاد سہرانی ،حافظ جاویدودیگر نے خطاب کیے۔احتجاجی مظاہرے اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے یونین رہنماؤں کا مطالبہ تھا کہ تھرمل پاوراسٹیشنز اور پاور ہاؤسز کی نجکاری کا سلسلہ فوری طور پر بند کیاجائے۔ شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق واپڈا کی نجکاری کے خلاف سب ڈویژن شاہ جمال میں ہڑتال اور لیبر یونین کا احتجاجی مظاہرہ۔زونل چیئر مین واپڈا لیبر یو نین پیر مہدی شاہ،جنرل سیکرٹری عباس خان سہرانی کی اپیل پر سب ڈویژن شاہ جمال میں لیبر یونین کی طرف سے واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے آج صبح ہی سے تالہ بندی کر کے کام بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے دور دراز سے آ ئے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا رہا اس موقع پر جنرل سیکرٹری لیبر یونین شاہ جمال میاں محمد فاروق نو ناری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین (CBA) کے زیر اہتمام 3جنوری 2018ء بروز بدھ کو مطالبات کا دن منایا گیا ،جس کے تحت میپکو ڈویژن کوٹ ادو میں تمام ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کیے، میپکو ڈویژن کوٹ ادو کے تمام ملازمین نے اس احتجاج میں بھرپور شرکت کی ، بعد ازاں یونین کے عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی نجکاری اور مس مینجمنٹ بند کی جائے ، تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے ، میٹر ریڈ ر کو بنیادی سکیل (14) دیا جائے،کیونکہ میٹر ریڈر ڈینا انٹری آپریٹر اور کیمرہ مین کے برابر کام کرتا ہے،میٹر انسپکٹر کو بنیادی سکیل (16)دیا جائے۔ کبیر والا ، بارہ میل سے سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین کی اپیل پر کبیروالا سب ڈویژن کے تمام میپکو دفاتر میں واپڈا ملازمین نے مکمل ہڑتال اور ایکسیئن آفس کبیروالا کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور اپنے مطالبات کے حق میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین(سی بی اے)کے عہدیداران وممبران نے ڈویژنل چیئرمین چوہدری محمد نواز سہو،جوائنٹ سیکرٹری سرکل ملک حاجی نذیر اعوان ،ڈویژنل جنرل سیکرٹری مہر محمد اشفاق ہراج،سیکرٹری پیر عبدالحق شاہ ، چیئرمین شفقت علی کی قیادت میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیااورحکومتی رویہ کے خلاف احتجاجاًعلامتی طور پر پھانسی لینے کا بھی مظاہرہ کیا ۔ اڈا پل 14سے نامہ نگار کے مطابق نجکاری کے خلاف اورمطالبات کے حق میں میپکو فرسٹ سب ڈویژن جہانیاں کے اہلکاروں کی قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ،دفاتر کو تالے لگا دیے۔تفصیل کے مطابق میپکو فرسٹ سب ڈویژن جہانیاں کے اہلکاروں نے نجکاری کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا انہوں نے قلم چھوڑ ہڑتال کی اور دفاتر کو تالے لگا دیے۔مظاہرین محبوب اشرف بندیشہ،چوہدری اسد اللہ ثاقب،محمد افضل وٹو،معشوق علی اور دیگر ملازمین نے کہا کہ ان کو جینے کیلئے بنیا دی حقو ق فراہم کئے جائیں۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سنٹرل لیبر یونین میلسی نے صوفی محمد اقبال ، غلام نبی سعیدی،چوہدری محمد طاہر شریف، میاں تنویر احمد، حافظ محمد اقبال ، مہر نعیم احمد، طارق بلال بھٹہ، راؤ ناصر ، محمد نعیم ناصر کی قیادت میں سینکڑوں عہدیداران و کارکنان نے اپنے مطالبات کے حق میں میپکو دفاتروں کے سامنے دھرنا دیا اور دفاتروں کی تالہ بندی کردی صارفین ہڑتال کی وجہ سے واپس لوٹ گئے ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی کے مطابق آل پا کستان واپڈ ا ہا ئیڈ رو الیکٹراک ورکر ز یونین کی کال پر میپکو سرکل وہاڑی نے اپنے مطالبات کے حق میں مکمل ہڑتال کی اور تالہ بندی کرتے ہو ئے دھرنا دیا ، ا س موقع پرریجنل وائس چیئرمین آل پا کستان واپڈ ا ہا ئیڈ رو الیکٹراک ورکرز یونین جا وید اقبال سا ہی نے ملا زمین سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ واپڈا ملا زمین سب سے زیادہ پریشان ہیں ایک تو حکومت وقت ان کے سکیلوں میں اضافہ نہیں کررہی اور دوسرا ان کے جا ئز مطالبات کو نہیں مان رہی آج کی یہ ہڑتال اُسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ملا زمین نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے با زی کی اور احتجاجی ملا زمین نے ہا تھو ں میں بینر ز اور کتبے بھی اُٹھا رکھے تھے۔ بوریوالا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کے زونل چیئرمین شاہد باری چوہان کی زیر قیادت میپکو کمپلیکس بورے والا سمیت پورے سرکل میں واپڈا کی مجوزہ نجکاری،واپڈ میں بے جا سیاسی مداخلت،نئی بھرتیوں میں بلاجواز تاخیر،میپکو ملازمین کے واجبات کی ادائیگی میں کئی کئی ماہ کی تاخیر اور میپکو کی ملازمین کش پالیسیوں کے خلاف آج میپکو کے تمام دفاتر کی تالہ بندی کرکے ملازمین نے مکمل ہڑتال کی اس موقع پر میپکو ہائیڈروالیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کے دیگر راہنماوں محمد انور بھٹی،چوہدری محمد ساجد،خالد محمود عقیل،وقار فرید خاں،سید شبیر شاہ ،محمد ظفر علی گجر،مقصود احمد،عبدالخالق،شوکت علی،عتیق الرحمن،سردار شکیل ڈوگر اور عبدالرحیم بھٹی نے دیگر ملازمین کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا اور احتجاجی دھرنا بھی دیا۔ ڈیرہ غازیخان سے بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر کے مطابق پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کے سیکرٹری پاکستان خورشید احمد کی کال پر ڈیرہ غازی خان میں میپکو ملازمین نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ہڑتال کی اور دفاتر کی تالہ بندی کرتے ہوئے مشرف چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں ضلع بھر سے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی پاکستان واپڈا ہائیڈو الیکٹر ک سنٹرل لیبر یونین کے ڈویژنل چیئرمین حافظ ارشاد احمداور ایل ایس محمد شہباز ،عتیق خان ،محمد صدیق،شیخ ندیم کوکب ،شہزاد عرف شادا بھائی ،بشیر بلوچ،غلام یسین ،خرم شہزاد،اظہر جمال ،حفیظ اﷲ ،ای ڈی خان ،ملک اعجازو دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک کے دیگر اداروں کی طرح واپڈا کو بھی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے واپڈا کی نجکاری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام میپکو سرکل بہاولپور میں ’’ یوم مطالبات ‘‘ 2018ء منایا گیا جس میں سینکڑوں ملازمین دھرنے میں شرکت کیلئے کہروڑ پکا ‘ لودھراں ‘ یزمان ‘ خیر پور ٹامیوالی ‘ حاصل پور ‘ احمد پور شرقیہ ‘ اوچشریف ‘ چنی گوٹھ ‘ بہاولپورسے شرکت کی اور احتجاجی دھرنا دیا اور ڈی سی آفس چوک تک ریلی نکالی ۔زونل سیکرٹری چودھری ذوالفقار علی ذلفی ‘ ممبر مرکزی کونسل سرکل رانا محمد کامران اقبال ‘ ڈویژنل چیئرمین حاصل پور جعفر حسین سندھو ‘ ڈویژنل چیئرمین ماڈل ٹاؤن محمد شفیع سلیم ‘ ڈویژنل چیئرمین سٹی جعفر اقبال ‘ ڈویژنل چیئرمین لودھراں شبیر گجر ‘ ڈویژنل چیئرمین آر آر ای راؤ امجد ‘ڈویژنل چیئرمین کہروڑ پکا ملک الطاف بھٹہ ‘ اﷲ ڈتہ اے ڈی ‘ ڈویژنل چیئرمین احمد پور راؤ وکیل احمد ‘ خیر پور سے رانا شوکت ‘عقیل گجر ‘ وائس چیئرمین سرکل ملک اصغر و دیگر نے خطاب کیا ۔ مقررین نے واپڈا کی مجوزہ نجکاری اور اس کے نئے طریقہ کار ہائی لاس فیڈر اور بلنگ ڈیپارٹمنٹ کو ٹھیکے پر دینے پر شدید احتجاج کیا اور نجکاری کے کسی بھی طریقہ کار کی مخالفت کرتے ہیں ۔ لیاقت پور سے نامہ نگار کے مطابق میپکو سرکل لیاقت پور کے اہلکاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی اور میپکو کمپلیکس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر میاں نثار احمد اور سیف اللہ خان نے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ لائن مین کاالاؤنس فوری طور پر 10,000روپے کیا جائے،میٹر ریڈر کا ایچ ایچ یو الاؤنس پے سلپ میں شامل کیا جائے ،تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے ،ملازمین کی کمی پوری کرتے ہوئے ریگو لر بنیادوں پر بھرتیاں کی جائیں ،آف ڈے اور ٹریلولنگ بل ہر ماہ تنخواہوں کے ساتھ ادا کیے جائیں۔