”ہمیں ٹیسٹ ٹیم میں آل راؤنڈر کی ضرورت جس کیلئے ہم۔۔۔“ سری لنکا کیخلاف فواد عالم کی بجائے کس کھلاڑی کو موقع دینا چاہتے تھے؟ ایسا انکشاف کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

”ہمیں ٹیسٹ ٹیم میں آل راؤنڈر کی ضرورت جس کیلئے ہم۔۔۔“ سری لنکا کیخلاف فواد ...
”ہمیں ٹیسٹ ٹیم میں آل راؤنڈر کی ضرورت جس کیلئے ہم۔۔۔“ سری لنکا کیخلاف فواد عالم کی بجائے کس کھلاڑی کو موقع دینا چاہتے تھے؟ ایسا انکشاف کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ہمیں ٹیسٹ ٹیم میں ایک آل راؤنڈر کی ضرورت ہے اور ہم سری لنکا کیخلاف فہیم اشرف کو موقع دینا چاہتے تھے لیکن انجری آڑے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ ہمیں قومی ٹیسٹ ٹیم میں ایک آل راؤنڈر کی ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے ہم فہیم اشرف کو سری لنکا کیخلاف سیریز میں موقع دینا چاہتے تھے مگر انجری آڑے آ گئی البتہ ان کی فٹنس اور بیٹنگ بہتر بنانے کیلئے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عثمان شنواری متاثر کن رہے جبکہ احسان عادل بھی ہماری نظر میں ہیں، بنگلادیش کیخلاف سیریز سے قبل باؤلرز کا کیمپ ہو گا اور اس کے علاوہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی نئے ٹیلنٹ کیلئے قومی ٹیم تک رسائی کا راسلہ کھلا رکھیں گے، ہماری کوشش ہے کہ فٹنس اور فارم کے حامل ایسے باؤلرز کا پول دستیاب ہو جس میں سے فارمیٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے موزوں فاسٹ باؤلرز کا انتخاب کرسکیں۔

مزید :

کھیل -