پنجاب کے ہسپتالوں کیلئے جدید آلات، بیڈز اور ضروری فرنیچر خریدنے کا فیصلہ

پنجاب کے ہسپتالوں کیلئے جدید آلات، بیڈز اور ضروری فرنیچر خریدنے کا فیصلہ
پنجاب کے ہسپتالوں کیلئے جدید آلات، بیڈز اور ضروری فرنیچر خریدنے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے کے اپ گریڈ کیے گئے ہسپتالوں کے لیے جدید آلات، بیڈز اور فرنیچر کی خریداری کی منظوری دے دی۔

نگراں وزیر اعلیٰ  کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اپ گریڈ ہسپتالوں میں جدید وہیل چیئرز مہیا کی جائیں گی۔ ویٹنگ ایریا کے لیے نئے بینچ اور ڈاکٹرز روم میں نیا فرنیچر فراہم کیا جائے گا،  ایکسرے ایل ای ڈی اور بے بی کاٹ بھی مہیا کی جائیں گی۔ مریضوں کے بیڈز کے لیے تھری کلر بیڈ شیٹ سسٹم لایا جائے گا، وارڈز میں ادویات اور انسٹرومنٹ اسٹوریج کیبنٹ مہیا کی جائیں گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے خریداری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی  کر دی۔