اپوزیشن حقائق نظر انداز کرکے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کررہی ہے، فرخ حبیب

اپوزیشن حقائق نظر انداز کرکے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کررہی ہے، فرخ حبیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آئی این پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کووویڈ  کے اثرات سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی لیکن وزیراعظم عمران خا ن کی قیادت میں جی ڈی پی کی شرح  4سے زائد بڑھی اور لوگوں کی قوت خرید میں 186000روپے سے 246000روپے تک اضافہ ممکن ہو۔ اپوزیشن ان حقائق کوپس پشت ڈال کر صرف تنقید برائے تنقید اور پوائنٹ سکورنگ کی سیاست کررہی ہے۔ہفتے کے روز وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عالمی مالیات ومعاشی تحقیق کے اداروں کی جانب سے دنیا بھر میں دہائی کی سب سے زیادہ مہنگائی انڈیکس 40فیصدبڑھنے کے انکشافات ہورہے ہیں۔ لیکن پاکستان میں اپوزیشن ان حقائق کوپس پشت ڈال کر تنقید برائے تنقید اور پوائنٹ سکورنگ کی سیاست کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں عالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں کا اثر اس تناسب سے نہیں آیااورعالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی کے کم سے کم اثرات پاکستان کے عوام تک پہنچے ہیں جبکہ عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں 124فیصد،مکئی میں 88فیصد،سویا بین میں 73 فیصداناج اور دودھ میں 34فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 
 فرخ حبیب

مزید :

صفحہ آخر -