مودی کی دعوت پر شہباز شریف آج ویڈیو لنک پر ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے 

مودی کی دعوت پر شہباز شریف آج ویڈیو لنک پر ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف آج   شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی دعوت پر ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کے 23 ویں اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک موجود ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایس سی او اجلاس میں تنظیم کے نئے رکن کے طور پر ایران کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ پاکستان ایس سی او کو علاقائی سلامتی و خوشحالی کیلئے فورم سمجھتا ہے۔ اجلاس میں شریک رہنما اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر غور کریں گے۔ دوسری طرف چینی وزارت خارجہ کے مطابق صدر شی جن پنگ بھی  آج ویڈیو لنک کے ذریعے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور تقریر کریں گے۔        
 شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -