پولیس پر حملہ کیس، پرویز الٰہی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر

پولیس پر حملہ کیس، پرویز الٰہی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور ( نامہ نگار خصوصی) سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کے گھر پولیس ریڈ کے دوران مزاحمت اور پولیس پر حملہ کے مقدمہ میں سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر دی۔پرویز الٰہی کے وکیل عاصم چیمہ ایڈووکیٹ نے درخواست ضمانت دائر کی۔عدالت نے درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو آج کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔انسداد دھشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمہ میں پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت عدم پیشی پر خارج ہوئی تھی۔پرویز الہی دوسرے مقدمے میں گرفتار ہونے پر پیش نہیں ہو سکے تھے۔غالب مارکیٹ پولیس نے پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا،۔شریک ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور ہو چکی ہے۔پولیس پارٹی پر پیٹرول بم پھینکنے کے الزام بھی مقدمہ میں لگایا گیا،پپولیس نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے جھوٹا مقدمہ درج کیا،پرویز الہی کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی جائے۔
درخواست ضمانت دائر

مزید :

صفحہ آخر -