شاہ رخ خان کی فلم" جوان" اور" مشن امپاسیبل 7" ایک ساتھ سینما گھروں میں ریلیز

شاہ رخ خان کی فلم" جوان" اور" مشن امپاسیبل 7" ایک ساتھ سینما گھروں میں ریلیز
شاہ رخ خان کی فلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے کنگ  شاہ رخ خان کی فلم" پٹھان "کی کامیابی کے بعد مداحون کو انکی  نئی فلم "جوان" کے ٹریلر کا کا  بے صبری سے انتظار ہے اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اسے ہالی ووڈسٹار ٹام کروز کی فلم"مشن امپاسیبل 7" کے ساتھ سینما گھروں میں دکھایا جائے گا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم کا ٹریلر 12 جولائی کو ٹام کروز کی فلم ’مشن امپاسیبل 7‘ کے ساتھ سنیما گھروں میں دکھایا جائے گا۔ٹام کروز کی بلاک بسٹر سیریز کی فلم ’مشن امپاسیبل 7‘ 12 جولائی کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی اور مداح "جوان" کا ٹریلر بھی اسی موقع پر دیکھ سکیں گے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ’جوان‘ کا آفیشل ٹریلر ہالی و وڈ فلم کے درمیانی وقفے میں پیش کیا جائے گا، فلم میکرز نے اس خبر پر ابھی تک اپنا ردعمل نہیں دیا ہے۔

ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "جوان" شاہ رخ خان کا رواں برس کا دوسرا بڑا پروجیکٹ ہے، اس سے قبل "پٹھان" نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔"جوان" میں کنگ خان کے ساتھ نینتھارا اور وجے سیتھوپتی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں اور اسے رواں برس 7 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سدھارتھ آنند کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم "پٹھان" نے پوری دنیا سے ایک ہزار کروڑ سے زائد کا تاریخ ساز بزنس کیا تھا۔

مزید :

تفریح -