جون میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے 1023 کیسزکاتصفیہ، چیف جسٹس سرفہرست رہے 

جون میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے 1023 کیسزکاتصفیہ، چیف جسٹس سرفہرست رہے 
جون میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے 1023 کیسزکاتصفیہ، چیف جسٹس سرفہرست رہے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ جون میں نمٹائے گئے کیسز کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق مجموعی طور پر 1023 کیسز نمٹا دیے گئے۔
 رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق ماہ جون میں سب زیادہ کیسز نمٹانے میں سرفہرست رہے ہیں، انہوں نے 471 کیس نمٹائے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے 162 کیسز، جسٹس بابر ستار نے 83 کیسز اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 81 کیسز نمٹائے۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 69، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 57، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 56 جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر نے 44 کیسز نمٹائے۔