اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تمباکو پر ٹیکسوں میں اضافے کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تمباکو پر ٹیکسوں میں اضافے کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے  مختلف وزارتوں کی ضمنی گرانٹس اورتمباکو کی تمام اقسام پر موجودہ ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی منظوری دے دی۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان اسٹیل کے ذمے 8 ماہ کے گیس بل کی ادائیگی کیلئے 62.08 کروڑ روپے جاری کرنے اور وزارت تجارت کے ڈیوٹی ڈرا بیکس کلیمز کیلئے  40.5 ارب روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی۔اعلامیے کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کیلئے 2.124 ارب، ورلڈ بینک کے منصوبے کے تحت ایچ ای سی کیلئے 3.960 ارب روپے جبکہ افغانستان کے طلبہ کو وظائف ایوارڈ مد میں 7 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کونسل، محکموں کیلئے  22.79 کروڑ روپے اور وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے  20.10 کروڑ روپے جبکہ وزارت داخلہ کیلئے 1.81 ارب روپے کی ضمنی گرانٹس منظور کی گئی۔ای سی سی اعلامیے کے مطابق جیولوجیکل سروے آف پاکستان کیلئے 8.17 کروڑ روپے، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور کیلئے 12.34 کروڑ، وزارت موسمیاتی تبدیلی کو  57.81 کروڑ روپے اورپاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کو 24.32 کروڑ کی ضمنی گرانٹس دینے کی منظوری دی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ای سی سی نے تمباکو پر فی کلو سیس کی منظوری دی ہے، ایف سی وی تمباکو پر 6 روپے فی کلو اورڈی اے سی تمباکو پر فی کلو 3 روپے 60 پیسے سیس عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔ای سی سی کے مطابق سفید پتہ تمباکو، نسوار، حقہ اور دیگر تمباکو پر تین روپے فی کلو سیس عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی

مزید :

صفحہ اول -